Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پرویز الہی

Now Reading:

آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پرویز الہی
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے پولیس کے زمان پارک میں کئے گئے ظالمانہ آپریشن کی مذمت بھی کی۔

ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے لیکن اپنے کارکنو ں ہر فخر ہے وہ ظلم کی ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، حکومت  “لندن پلان” کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استمعال کئے جارہے ہیں لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ حالات جیسے بھی ہوں انتخابات میں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ  الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الیکشن نہیں روک سکتے، الیکشن ہوکر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک آپریشن مریم کی خواہش پر کیا جارہا ہے، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی کٹھ پتلی ہے، نگران وزئر اعلیٰ پی ڈی ایم کی ہر سازش کا حصہ دار ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت سیاسی حالات خراب کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جبکہ ہمیں اعلی عدلیہ سے امید ہےحکمرانوں کے ہتھکنڈوں کو نوٹس لے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت ہے، انتخاب آئینی مدت میں ہونے چاہیئں، ملتوی کرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے، ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے ہر ظلم کا بدلہ عوام لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر