وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں مقررہ وقت سے ایک یا دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی۔
اسمبلیاں مقررہ وقت سے ایک یا دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی۔
نگراں وزیراعظم کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف
براہ راست دیکھیں:https://t.co/MgE3ZsZCCc#BOLNews #PDM pic.twitter.com/23VTVdcmQx— BOL Network (@BOLNETWORK) July 19, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ’گڈ ٹوسی‘ والے رویے سے خدشہ ہے، نواز شریف سے ہوئی زیادتی کی تلافی ضروری ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حامد خان نے کہا تھا فیصلہ ہوچکا تھا، عدالت کے ذریعے سنایا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں اسمبلیوں کی تحلیل، نگران حکومت کی تشکیل اور عام انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگران سیٹ اپ پر مشاورت
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ حکمران اتحاد میں شامل دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاملات سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News