Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی مزید 6 مقدمات میں نامزد

Now Reading:

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی مزید 6 مقدمات میں نامزد

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی مزید 6 مقدمات میں نامزد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں مزید 6 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت 6 مقدمات میں نامزد کیاگیا ہے، ان کےخلاف 3 مقدمات 9 اور 3 دس مئی کو درج کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں درج دو دو مقدمات میں نامزد کیاگیا، گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے نامزد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان فیصل آباد میں تھانہ سول لائنز اور سمن آباد، راولپنڈی میں تھانہ آر اے بازار اور نیوٹاؤن  جبکہ میانوالی میں تھانہ سٹی اور گوجرانوالا میں تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے اور تمام مقدمات تھانوں کے پولیس افسران کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے بتایاکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو تمام مقدمات میں تفتیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو کیسز کی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب 9 مئی کو جلاؤگھیراؤ، توڑپھوڑ اور جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)پر شرپسندوں کے حملوں کے واقعات کے مقدمات پنڈی میں درج ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ آراے بازار اور تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جی ایچ کیوپرشرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی کا ذخیرہ بڑگیا
وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارکا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ
ہماری کسی سے کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، شہباز شریف
جماعت اسلامی کی کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت
سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر