Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل دیدی گئی

Now Reading:

عام انتخابات؛ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل دیدی گئی
مردم شماری

مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق کرانے کے معاملے پر ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے شماریات ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع شماریات ڈویژن کے مطابق نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے تمام صوبوں سے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان شماریات ڈویژن نے تصدیق کی ہے کہ سی سی آئی کا اجلاس ہوا تو مردم شماری نتائج پیش کیے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب ‏ وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعلان کا مقصد ہے نئی حلقہ بندیاں ہوں، نئی حلقہ بندیوں میں کم از کم چھ ماہ درکار ہوں گے۔ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم ہر صورت میں الیکشن وقت پر چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر