Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، صدرمملکت

Now Reading:

ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، صدرمملکت
عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبر پختونخوا سے ٹیلی فون پر باجوڑ دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گورنر اور خیبر پختونخوا کی عوام سے افسوس کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ایسی مذموم کارروائیوں، دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Advertisement

صدر مملکت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ باجوڑ دھماکے کے مزید 11 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ خودکش دھماکے میں 54 افراد شہید اور 83 زخمی  ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جلسہ دو بجے شروع ہوا اور 4 بجکر 10 منٹ پر دھماکہ ہوا، جو خودکش دھماکہ تھا۔

شوکت عباس کا کہنا تھا کہ حملہ اور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکہ کا کوئی خاص ٹارگٹ تھا، جائے وقوعہ سے بہت سارے شواہد ملے ہیں۔ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں جبکہ خودکش دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریباً پہنچ چکے ہیں، فرانزک رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر