Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا
وفاقی دارالحکومت

وفاقی دارالحکومت کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

ملک کی بڑی قیادت وفاقی دارلحکومت میں پہنچنا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو پیر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کر کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بشمول سید قائم علی شاہ اور ڈاکٹر غلام حسین آئین پاکستان کے مسودے کی تدوین کرنے والی کمیٹی کے دو حیات اراکین کو اعزازی شیلڈ بھی دیں گے۔

پیپلزپارٹی نے اس موقع پر فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے فلسطینی سفارتخانے جائیں گے اور ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں کا وفد بھی ہو گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے، جب تک پاکستان ہے فلسطین کی عوام اکیلا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے فلسطین اور غزہ کا دورہ کیا، بی بی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، یاسر عرفات محترمہ کی دعوت پر گڑھی خدا بخش بھٹو بھی آیا تھا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت صرف ہماری نہیں بلکہ فلسطین کی بھی ہے، آپ صرف ہمارے وزیر اعظم اور وزیرخارجہ نہیں ہیں، آپ کو فلسطین کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، فلسطین کے شہداء کے اشو پر پورا پاکستان ایک ہے، نہ میرا نہ تیرا ہم سب کا پاکستان کے نعرے کے تحت ملک چلانا پڑے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر