Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار

Now Reading:

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار
نادرا

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے، مختلف بیرونی عوامل مثلاً جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں۔

اندرونی عوامل مثلاً مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے، نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے، نادرا دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن اور جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کے لئے ہر ممکن کوششں کر رہا ہے۔

نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات پروسیسنگ کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کے لیے دو مراحل میں تصدیق اور داخلی نگرانی کا بہتر نظام تشکیل دیا جا رہا ہے، ان اقدامات کی بدولت غیر قانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل کر کے ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی گئی ہیں، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیر قانونی اجراء کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، اپریل 2023 میں ہونے والی سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر نادرا سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر