Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی جاتی امرا میں اہم مصروفیات

Now Reading:

نواز شریف کی جاتی امرا میں اہم مصروفیات
سابق وزیراعظم

شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں، نوازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جاتی امرا میں اہم مصروفیات جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا پہنچ گئی ہے، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر محمد مالک بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما میر کبیر، سردار کمیل، عمر جان محمد، طاہر خان بزنجو اور مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے لئے نامزد کوآرڈینیٹر سردار ایاز صادق بھی جاتی امراء پہنچ گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بلوچستان میں انتخابی مہم کے بارے میں بریفگ دی جائے گی اور مسلم لیگ ن بلوچستان میں انتخابی مہم کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب عام انتخابات کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز طوفانی دورے شروع کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

 مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسوں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف 20 جنوری کو لیہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور 22جنوری کو مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب، 26 جنوری کووہاڑی، 28جنوری کو کراچی اور 30جنوری کو بہاولپورمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز شریف 15 جنوری کو اوکاڑہ، 19 جنوری کو خانیوال، 23 جنوری کو مری اور 25 جنوری کو پشاور اور حویلیاں میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر