Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ اجلاس؛ پی ٹی آئی سینیٹرز کا گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے احتجاج

Now Reading:

سینیٹ اجلاس؛ پی ٹی آئی سینیٹرز کا گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے احتجاج
سینیٹ

سینیٹ اجلاس؛ پی ٹی آئی سینیٹرز کا گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے دوران اجلاس گرفتار خواتین کی رہائی کے لئے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میں خاتون پر ہجوم کے حملے اور فلسطین کی صورتحال پر اظہار خیال کیا گیا۔

دوران اجلاس کاٹلنگ واقع میں شہید ایس پی کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی، تاہم دس مہینوں بعد سینیٹر فیصل جاوید کی ایوان میں واپسی ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے سے اجلاس میں گرفتار خواتین کی رہائی کے لئے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کہنے پر مشاہد حسین سید اور سینیٹر پلوشہ نے انہیں مناکر ایوان میں واپس لائے۔

Advertisement

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کو ایک بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ہم ان کی رہائی کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہم نے نوے فیصد سیٹیں حاصل کیں، ہماری مخصوص نشستوں کا اعلان نہیں کیا جارہا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری سیٹوں کو چوری کرنا چاہتے ہیں تو یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد نے لاہور واقع کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

 لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری اعجاز اور شبلی فراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ 2018 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی زیر عتاب ہے الیکشن شفاف نہیں تھے چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں۔

دوران اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کیا جائے، سترہ سیٹوں والے حکومت کررہے ہیں تو اعتماد کا خسارہ ختم نہیں ہوگا۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس یکم مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان
کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، کارروائی کی بھی منظوری
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر