Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے، مشیر خزانہ

Now Reading:

خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے، مشیر خزانہ

خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے۔

کیپرا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 خیبرپختونخوا قواعد و ضوابط پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وکلاء، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسران اور وید ہولڈنگ ایجنٹس کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی کیپرا کو وومن ڈیسک بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فیکس ٹیکس لگائیں گے، تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے کاروبار کو وسعت اور ٹیکس نرخ کم کریں گے، مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے، خیبرپختونخوا میں آبادی کے تناسب ٹیکس بہت کم ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس 23 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی ٹرانسفر کرتے ہیں، 23 فیصد پراپرٹی ٹیکس میں سے 6 فیصد صوبے کو باقی وفاق کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کے تناسب سے صوبے میں ٹیکس کلیکشن بہت کم ہے، خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے، ساڑھے چھ فیصد صوبے کی اپنی آمدنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر