سعودی عرب نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا سو رکنی وفد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں 16 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔
وفد میں سعودی عرب کے سرمایہ کاری ،پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہونگے۔
وفد میں سعودی پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے سیکرٹری جنرل سمیت سعودی سرمایہ کار بھی شامل ہونگے۔
دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سعودی وفد صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News