Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’اسپیشل افراد‘ کیلئے بڑے اعلانات

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’اسپیشل افراد‘ کیلئے بڑے اعلانات

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’اسپیشل افراد‘ کیلئے بڑے اعلانات

 حکومتِ پنجاب نےاسپیشل افراد کے لئے خصوصی ”ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اسپیشل افراد کے لئے خصوصی ”ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کے لئے قرضہ سکیم کا اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔

Advertisement

ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کے لئے وی اے ڈبلیو سی سنٹر بننے کی منظوری کی گئی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

اسپیشل افراد کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، سرکاری عمارتوں میں ریمپ اوراسپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں اسپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دیا گیا۔

وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر غور کیا گیا، ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی اصولی منظوری دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹرپرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر