Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکسوں سے متعلق مقدمات کو ٹریبونلز کے ذریعے نمٹانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

Now Reading:

ٹیکسوں سے متعلق مقدمات کو ٹریبونلز کے ذریعے نمٹانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکسوں سے متعلق مقدمات کو ٹریبونلز کے زریعہ جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اورنگزیب نے اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ گزشتہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے، ہم باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس بی اے پروگرام کے حوالہ سے پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمد کیا ہے، قلیل المدت بنیادوں پرٹیکس لیکجز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکسوں سے متعلق مقدمات کو ٹریبونلز کے ذریعے جلد نمٹانا چاہتے ہیں، ٹیکس کی بنیاد اور دائرہ کار میں توسیع ہماری ترجیحات میں شامل ہے، صنعت، خدمات، ریٹیل اورزراعت کا جی ڈی پی میں جو حصہ ہے اسی تناسب سے ٹیکسوں کاتناسب نہیں۔

اعلامیہ جاری

Advertisement

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ گزشتہ بات چیت کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے روڈ میپ سے آگاہ کیا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ اور ایف بی آر ڈیجٹلائزیشن کا خاکہ پیش کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے ایس او ایز میں اصلاحات اور برآمدات میں اضافے کا خاکہ پیش کیا اور ترسیلات زر میں اضافے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا خاکہ بھی پیش کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے معاشی استحکام کا روڈمیپ پیش کیا گیا اور معاشی استحکام کیلئے حکومت کے کلیدی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر