Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہید بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی نشاندہی کرتا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

شہید بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی نشاندہی کرتا ہے، بلاول بھٹو

شہید بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی نشاندہی کرتا ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی نشاندہی کرتا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا عظیم الشان جلسہ عام ایک بار پھر غریب و محنت کش عوام میں بھٹو ازم کی وسیع مقبولیت کا عکاس ہوگا، آئیے آج نئے عزم کے ساتھ بھٹو کے نظریے اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا اجتماع محض ایک جلسہ نہیں ہے، بلکہ اجتماعی طور قائد عوام کے اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے، قائدِ عوام کا دیا ہوا پلیٹ فارم وہ ہے جہاں پسماندہ طبقات کی آوازیں سنی جاتی ہیں اور ہر شہری کے حقوق کے تحفظ ملتا ہے، شہید بھٹو کی لیگیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام جمع ہو رہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بھٹو کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ سچائی اور انصاف کی نشاندہی کرتا ہے،عدالتی فیصلے میں قائدِ عوام سے ہونے والی سنگین ناانصافی اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کا اعتراف کیا گیا، یہ ایک قانونی فیصلے کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور انصاف کے لیے قائد عوام کی غیر متزلزل جدوجہد اور لگن کی اخلاقی توثیق ہے۔

آج تاریخی اجتماع میں شرکت کے لئے ملک بھر سے گڑھی خدا بخش آنے والے تمام جیالوں کو سلام، آپ کی موجودگی بھٹو ازم کی مضبوط لیگیسی اور عوام کے غیر متزلزل جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان نظریات کی پاسداری کا بھی عہد کریں جن کی خاطر انہوں نے اپنی زندگی تک قربان کردی، آئیے ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد کریں جہاں انصاف کی بالادستی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا پاکستان جہاں جمہوریت پروان چڑھے اور ہر شہری اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار ہو، آئیے سب مل کر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوصلے و جذبے کو مشعلِ راہ بنا کر ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر