Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز

Now Reading:

سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز

سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام سکھ مہمانوں کو میری اور نواز شریف کی جانب سے جے آیا نوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرتار پور میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں چند ہفتوں کے دوران رمضان، عید، ایسٹر اور بیساکھی کا تہوار منایا گیا، پاکستان میں مشکل وقت پر سب دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سکھ برادری کے ساتھ تہوار منانے پر خوش ہوں، سکھ بہن بھائیوں کا ادھر آنا ہمارے سر ماتھے پر ہے، اس موقع پر نواز شریف کو یہاں میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ محمد نواز شریف نے 2013 میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیاد رکھی، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر دنیا بھر کے پنجابیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے سکھ بھائی باڈر پار سے دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو، نوازشریف کہتے ہیں ہمسایوں سے لڑائی نہیں کرنی ، ہمسایوں سےدوستی کے دروازے کھولو۔

Advertisement

مریم نواز شریف نے کہاکہ آج مجھے اپنا گاؤں جاتی امراامرتسر یاد آگیا، آج سرکاری طور پر بیساکھی کا تہوار منایاجارہاہے، جانتی ہوں پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں، آج میں بیساکھی کا تہورا سکھ بہن بھائیوں کے منا رہی ہوں، ہم پنجاب میں بستے ہیں اور پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت کے پنجابی کھل کر اپنی زبان بولتے ہیں، میرا دل کرتا ہے پاکستانی پنجابی بھی کھلے دل سے اپنی زبان بولیں۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغاز کر کے یہاں آئی ہوں،اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے، گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اور مہمانوں کو پیش کرتے، یہ گندم اب گوروگھر کے لنگر میں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر