Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ

Now Reading:

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے۔

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو چار فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے اسٹاف لیول معائدہ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر