Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید سپرد خاک؛ آئی ایس پی آر

Now Reading:

بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید سپرد خاک؛ آئی ایس پی آر

بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید سپرد خاک؛ آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید کو سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک افواج کے افسران و جوانوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا جبکہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، تاہم سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں دھرتی کے 2 بہادر سپوت بھی شہید ہوگئے،  شہداء میں 36 سالہ حوالدار مدثر محمود شامل تھے، جن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید بتایا کہ لانس نائیک حسیب جاوید بھی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہید لانس نائیک حسیب جاوید کی عمر 27 سال تھی اور انکا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر