Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کے آٹھ شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔

دوران اجلاس آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹرپر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک لاہور کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سنٹرل سٹیشن قائم ہوگا اور گرینڈ سوک میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈپر ماحول دوست بلیو روڈز بنائے گی۔

دوران اجلاس سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بارے میں جائزہ رپورٹ پیش کی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سی او او بریگیڈئرمنصور جنجوعہ، سیکریٹری فنانس، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر حکام موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر