Site icon بول نیوز

چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے پر غور کیا جائے گا، جبکہ دیگر ممکنہ ناموں کا بھی تجزیہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب؛ تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے پر غور ہوگا

اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر عہدوں سے متعلق تعیناتیوں پر بھی مشاورت ہوگی، جس کے دوران سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے لیے ناموں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

جوڈیشل کمیشن اہم عدالتی عہدوں پر تقرریوں کے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات مرتب کرے گا، جنہیں بعد ازاں متعلقہ فورمز کو ارسال کیا جائے گا۔

Exit mobile version