Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، علماء و مشائخ کمیٹی

تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں

علماء و مشائخ کا کہنا ہے کہ قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور حملہ کرنے والے اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔

کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ سانحہ ترلائی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا، ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران، علماء اور مشائخ نے پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، یہ ان کی زندگی کا پہلا موقع تھا جب مختلف مذاہب کے نمائندے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے اور سب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی بھی سطح پر قوم کو تقسیم نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جب دہشتگردوں نے وحشت اور درندگی کا مظاہرہ کیا، تو بڑی تعداد میں شہری ہسپتالوں میں خون دینے پہنچے۔ جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا، ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور حملہ کرنے والے اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔

انہوں نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں، ان کا بدلہ اس طرح نہیں دیا جانا چاہیے، اور جبکہ پاکستان افغانستان کو اپنا بھائی سمجھتا ہے، وہاں سے بھی کاروائیاں پاکستان میں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک جگہ اکٹھا ہونا یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا اسلام یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں