Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ملائیشیا کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا ملائشیا کا سرکاری دورہ

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملائشیا کا سرکاری دورہ کیا، جس دوران انہوں نے رائل ملائشین نیوی کی قیادت کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کو رائل ملائشین نیوی ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف ملائشین نیوی ایڈمرل تان سری ذو الحلمی بن اثنین نے خوش آمدید کہا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں پاک بحریہ اور رائل ملائشین نیوی کے درمیان بحری تعاون، اسٹریٹجک ہم آہنگی، سمندری سیکیورٹی، آپریشنل تعاون اور استعدادِ کار بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اشتراک کار پر بھی بات کی۔

اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف نے ملائشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں ہائیڈروگرافی کے شعبے میں تربیت، ڈیٹا کے تبادلے اور پیشہ ورانہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں دونوں فریقین نے پاک بحریہ اور رائل ملائشین نیوی کے درمیان بحری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں سمندری تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں