بھارتی آبی جارحیت زور پکڑنے لگی، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار600 کیوسک رہ گئی، تاہم آج پانی کا اخراج صفر کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت، پانی کی کمی کے حوالے سے ارسا کا اہم بیان سامنے آ گیا
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہیڈمرالہ کےمقام پردریائے چناب میں 4 روزقبل پانی کی آمد 10 ہزار300 کیوسک تھی، تاہم پچھلے4 روزمیں پانی کی آمد میں 6 ہزار700 کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،13 فروری کوپانی کی آمد 6 ہزار200 کیوسک جبکہ گذشتہ روزپانی کی آمد 4 ہزار800 کیوسک تھی۔
اسی طرح ہیڈمرالہ کے مقام پر 4 روزقبل دریائے چناب میں پانی کا اخراج 4 ہزار 100 کیوسک تھا۔


















