Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی ایران میں اپنے شہریوں کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

حکومت پاکستان نے ایران میں موجودہ صورتِحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور اپنے قریبی پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

دفتر خارجہ نے ایران میں پاکستانی مشنز کے رابطہ نمبر جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں