سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب ہائیس وین اور بس کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ہائیس وین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔
حکام کے مطابق بس کراچی سے بونیر جارہی تھی جب کہ ہائیس راولپنڈی سے دیر کی جانب رواں دواں تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا ہے جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


















