پاکستان کے ایٹمی طاقت بنے 28 مکمل ہونے پر صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ یومِ تکبیر قومی وحدت، جرات اور دفاعی تجدید کے عزم کا دن ہے۔
صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے، 28 مئی 1998 نے پاکستان کو اسٹریٹیجک خودمختاری عطا کی۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا چاغی کے کامیاب ایٹمی تجربات نے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا قوم اپنے سائنس دانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے طور پر مضبوط مقام رکھتا ہے یومِ تکبیر قومی اتحاد، خودمختاری اور دفاعی عزم کی تجدید کا دن ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے جدید جنگوں میں سائبر وارفیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے پاکستان کی مسلح افواج ہر میدان میں مکمل مہارت اور تیاری رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔
صدرمملکت نے اپنے پیغام یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیاوطن کے دفاع کے لیے پوری قوم اور مسلح افواج متحد اور تیار ہیں کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ خود انحصاری، جدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی جانب سفر جاری رہے گا پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا عظیم دن ہے 28مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکوں سے طاقت کا توازن بحال کیا۔
انہوں نے کہا کہ28 مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکوں سے طاقت کا توازن بحال کیا پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ اپنے دفاع سے غافل نہیں یومِ تکبیر قومی وحدت، جرات اور ناقابلِ تسخیر دفاعی عزم کی علامت ہے۔
شہبازشریف اس موقع پرذوالفقارعلی بھٹو، نواز شریف اور قومی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور توسیع پسندانہ عزائم کا بروقت جواب دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی دباؤ اور معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا نواز شریف نے کسی دباؤ یا لالچ کو خاطر میں لائے بغیر جرات مندانہ فیصلہ کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام قومی خودداری اور دفاع وطن کی ضمانت ہے اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن کسی بھی حد تک جا سکتا تھا پاکستان کا مضبوط ایٹمی حصار دشمن کے عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نےکہا کہ معرکۂ حق میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا بھارتی حملوں کے باوجود پاکستانی افواج اور قوم بنیان المرصوص بن کر ڈٹ گئے مسلح افواج نے دشمن کی حربی و عددی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت میں افواج نے مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی کارکردگی قابلِ ستائش قرارپاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں تاہم دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں آپریشن بنیان المرصوص کے بعد آپریشن غضب للحق کے ذریعے فتنوں کا خاتمہ کریں گے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور قوم سے امن، ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہنے کی اپیل کی۔


















