Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ صبح، شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے تاہم فی الحال کسی شدید یا موسلا دھار بارش کے امکانات ظاہر نہیں کیے گئے۔