Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ “آزادی” جاری

نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں  کی ترجمانی کرتا ہے

 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’ آزادی‘‘ جاری کر دیا ہے۔

واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں  کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے کے بول ’’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘‘  کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اوریکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن کے ساتھ یہ نغمہ امید، استقامت اور عزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے۔

یہ نغمہ اہل کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کے لیے جاری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ نغمے میں جنت نظیروادی کشمیر میں بھارتی قتل وغارت اور خواتین وبچوں پر بہیمانہ مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

متعلقہ خبریں