Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آبی دہشت گردی؛ بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا

دریائے چناب کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کے بعد ایک ہی روز میں پانی کے بہاؤ میں 53 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت نے دریائے چناب کا پانی سلال اور بگلیہار ڈیمز میں روک لیا ہے جس کے باعث دریائے چناب کے بہاؤ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مرالہ کے مقام پر صبح 7 بجے دریائے چناب میں پانی کی آمد 74 ہزار کیوسک تھی جو دن 12 بجے کم ہوکر 31 ہزار کیوسک رہ گئی۔

دریائے چناب کے بہاؤ میں ایک ہی دن میں 53 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دریائے چناب کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں