Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی جریدہ نے آر ایس ایس کے غلام بی جے پی کے حکمرانوں کا سیاہ چہرہ آشکار کر دیا

یوگی مسلمانوں کی مخالفت کےلیے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے، فنانشل ٹائمز

عالمی جریدے نے ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند بھارتی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں پر بدترین مظالم کے انکشافات کر دیے۔

امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی کے نقش قدم پر چلنے والا یوگی انتہا پسند ہندوتوا نظریہ کی حمایت میں ایک قدم اور آگے ہے یوگی مسلمانوں کی مخالفت کےلیے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے بتایا کہ 2020 میں یوگی نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں نے بھارت میں رہ کر بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا تھا۔

ناقدین نے آدتیہ ناتھ کی معاشرتی تقسیم پیدا کرنے والی اشتعال انگیز بیان بازی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی ماہر امور برائے جنوبی ایشیا کرسٹوف جیفرلو نے یوگی کو انتہا پسند ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے والا وزیراعلیٰ قرار دیا۔

بھارتی صحافی سوشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں مسلمانوں کو معاشی محرومی اور پولیس کے ذریعے نشانہ بنانا یوگی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لیے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔

مسلمان دشمنی میں مبتلا آر ایس ایس کے کٹھ پتلی حکمران بھارت کا سیاہ ترین چہرہ آشکار کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں