Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کی شرٹس پر بٹن بائیں جانب کیوں؟

Now Reading:

خواتین کی شرٹس پر بٹن بائیں جانب کیوں؟

آج کے دور میں مرد اور عورت سب ہی جینز اور شرٹس کا استعمال کرتے ہیں تاہم پاکستان میں اسکا استعمال عام طور پر کم ہے۔

اگر موازنہ کیا جائے تو مرد اور عورتوں کی شرٹس میں ایک واضح فرق باقاعدہ محسوس کیا جاسکتا ہے اور وہ ہے بٹن کا۔

مردوں کی شرٹس پر دائیں جانب بٹن ہوتے ہیں جبکہ عورتوں کی شرٹس پر بٹن بائیں جانب دیئے جاتے ہیں۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا فرق کیوں کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے کی اصل کہا نی کیا ہے ؟

Advertisement

یہ اندازہ لگانا خاصہ مشکل ہے لیکن اس حوالے سے ہمیں 13ویں صدی مین جانا ہوگا جہان سے اسکا آغاز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

کوٹ کا آخری بٹن، ایک دلچسپ کہانی

دنیا بھر میں ایک دستور دیکھا جاسکتا ہے کہ کوٹ پہننے والے...

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 13 ویں صدی میں بٹنوں کی ایجاد ہوئی تو یہ اس زمانے کی نئی اور بہت مہنگی ٹیکنالوجی تھی، س زمانے میں امیر خواتین اپنے ملبوسات خود نہیں پہنتی تھیں بلکہ یہ کام ان کی ملازمائیں کرتی تھیں، تو سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والی ملازماﺅں کے لیے سامنے کھڑے ہو کر بائیں جانب بٹن لگانا آسان تھا۔

یہ دوستوں اس طرح سے یہ روایت پڑ گئی ہے اور آج تک جاری ہے اور شاید آگے بھی اسی کو جاری رکھا جائیگا۔

ایک دلچسپ خیال اور بھی موجود ہے جس کے مطابق فرانس کے حکمران نیپولین کی ایک عادت تھی کہ وہ اپنا ہاتھ قمیض کے درمیان پھنسا کر تصاویر بنواتا تھا۔

Advertisement

خواتین نے مذاق اڑانے کے لیے نپولین کے اس معروف پوز کی نقل شروع کردی، جب فرانسیسی شہنشاہ کو اس کا علم ہوا تو اس نے حکم جاری کیا کہ خواتین کی قمیضوں میں بٹن مخالف یعنی بائیں جانب ٹانکے جائیں تاکہ اس کا مذاق نہ اڑ سکے۔

مختصر الفاظ میں ایسی متعدد وجوہات بیان کی جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں اور خواتین کی قمیضوں میں بٹن دائیں یا بائیں کیوں ہوتے ہیں اور اب یہ روایت سی بن گئی ہے جو ختم نہیں ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر