Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام دشمن ڈچ سیاست دان عمران خان کی شکست پر خوش

Now Reading:

اسلام دشمن ڈچ سیاست دان عمران خان کی شکست پر خوش

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ہر خاص و عام سوشل میڈیا صارفین ردِ عمل دینے کے لیے امڈ آئے۔

وہ لوگ جنہوں نے عمران خان کی پارلیمان میں شکست پر ردِ عمل دینے میں ان میں سے ایک خیخت وائلڈرز بھی ہیں جو ایک متنازع ڈچ دائیں بازو کے سیاست ہیں اور اپنے شدید اسلام مخالف مؤقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

خیخت نے ٹوئٹ کیا ’پریزیڈنٹ اور اسلامی شدت پسند عمران خان کو آفس سے ہٹا دیا گیا۔ ہٹایا جانا اچھا ہے۔ وہ دہشت گردی کا حامی اور آزادی، جمہوریت اور بھارت کا دشمن تھا۔

خیخت نے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی جس پر ’اے فیلڈ اسٹیٹ‘ لکھا ہوا تھا۔

 

شدید اسلام مخالف ڈچ سیاست دان ماضی میں قرآن پر پابندی اور حجاب پر ٹیکس عائد کرنے، مساجد کو بند کرنے اور مسلمانوں کے لیے ڈچ سرحدوں کو بند کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

وہ 2018 اور 2019 میں رسول اللہ ﷺ کے خاکے بنانے کے مقابلے کے ارادے پر شدید ردِ عمل کا سامنا کر چکے ہیں۔

عالمِ اسلام میں نبی ﷺ کی تصویر کشی سختی سے ممنوع ہے اور اس عمل کو رسول اللہ کی بے حرمتی تصور کیا جاتا ہے۔

Advertisement

ڈچ سیاست دان کی جانب سے اس اقدام کے خلاف پاکستان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ پوری شدت کے ساتھ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں اٹھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر