Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری

Now Reading:

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری

جنگ، عالمی وباء اور سست رفتار مارکیٹ نے اس سال دنیا کے ارب پتی افراد کو شدید نشانہ بنایا۔ فوربس کی جانب سے جاری کی جانے والے ارب پتی افراد کی 36 ویں سالانہ فہرست میں 2668 افراد دنیا کے امیر ترین افراد قرار پائے جس گزشتہ برس کی نسبت 87 افراد کم ہیں۔

یہ تمام افراد مجموعی طور پر 12 ہزار 700 ارب ڈالرز کی مالیت رکھتے ہیں جو 2021 کی نسبت 400 ارب ڈالرز کم ہے۔

ارب پتی افراد میں ڈرامائی کمی روس میں آئی ہے جہاں یوکرین پر کیے جانے والے حملے کی وجہ سے گزشتہ برس کی نسبت 34 ارب پتی افراد کم ہیں۔ جبکہ چین میں حکومت کی جانب سے ٹیک کمپنیوں پر کیے جانے والے کریک ڈاؤن کی وجہ سے فہرست میں 87 چینی ارب پتی افراد کم ہو گئے ہیں۔

تاہم، اس کے باوجود فوربس کو 1000 افراد ایسے ملے جو گزشتہ برس کی نسبت اس سال زیادہ امیر تھے۔

جبکہ اس ایک سال کے عرصے میں اس فہرست میں 236 نئے افراد شامل ہوئے ہیں۔

Advertisement

امریکا سب سے زیادہ 735 ارب پتی افراد کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 219 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر، ایمازون کے مالک جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، برنرڈ آرنلٹ اینڈ فیملی 158 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس 129 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکساس کے ایک شخص نے دنیا کے معمر ترین اسکائی ڈائیور ہونے کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا
برطانیہ میں بنا ایک انوکھا عالمی ریکارڈ جس نے سب کو حیران کردیا
انڈونیشیا میں شادی کے 12 دن بعد دولہے پر ہوا چونکا دینے والا انکشاف
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر