Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب 3 سستے متبادل موجود ہیں تو مہنگی پیاز کیوں خریدیں؟

Now Reading:

جب 3 سستے متبادل موجود ہیں تو مہنگی پیاز کیوں خریدیں؟
مہنگی ترین

مہنگی ترین پیاز کے 3 سستے ترین متبادل

پیاز کے بنا پاکستانی کھانے ادھورے ہیں، پیاز روز مرہ زندگی میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ تمام کھانوں کے لئے ایک بنیادی حیثیت ہی نہیں رکھتا بلکہ دوا کے طور پر بھی نہایت ہی مفید ہے۔

پیاز جس کی قیمتیں اکثر آسمان کو چھونے لگتی ہیں اور اسے خریدتے وقت سبھی کے آنسو نکل رہے ہوتے ہیں لیکن قدرت نے اس دنیا میں ہر چیز کا متبادل بنایا ہے۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں 3 ایسی چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مہنگی بھی نہیں ہیں اور پیاز کی کمی بھی پوری کردیں گی۔

پیاز کے 3 سستے متبادل کونسے ہیں؟

لہسن

Advertisement

اگر آپ پیاز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو لہسن کا استعمال کر سکتے ہیں جو تلے جانے کے بعد پیاز جیسا ذائقہ دے گا۔

اس کے علاوہ اگر لہسن کے چند جوے مٹی میں دبا دیے جائیں تو اس سے نکلنے والا ہری گھاس نما پودا پیاز کی جگہ با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سالن گاڑھا کرنے اور بگھار لگانے کے لئے

سالن کو گاڑھا کرنے کے لئے آلو یا لوکی پیس کر ڈالا جاسکتا ہے جس سے پیاز کی کمی پوری ہوجائے گی البتہ بگھار کے لئے ہری پیاز یا لہسن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ہری پیاز

ہری پیاز، عام پیاز کی نسبتاً سستی ہوتی ہے اور آج کل اس کا موسم بھی ہے۔ ہری پیاز کھانے کے صحت کے لئے بھی کئی فائدے ہیں۔

سونف

سستا سونف کھانوں میں تو استعمال ہوتا ہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اسے پیاز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 اس کے لئے آپ کو صرف ایک مٹی سے بھرا گملہ چاہیے۔ عام سونف کو مٹی میں دبا دیں اور جو ہرا پودا نکلے اسے کاٹ کر پیاز کی طرح استعمال کریں۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر