Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیک وقت دو ملکوں میں رہنا چاہتے ہیں تو اس ’منفرد ہوٹل‘ میں جانا پڑے گا

Now Reading:

بیک وقت دو ملکوں میں رہنا چاہتے ہیں تو اس ’منفرد ہوٹل‘ میں جانا پڑے گا
بیک وقت

بیک وقت دو ملکوں میں رہنا چاہتے ہیں تو اس ’منفرد ہوٹل‘ میں جانا پڑے گا

اگر آپ بیک وقت دو ملکوں میں رہنا چاہتے ہیں تو اس ’منفرد ہوٹل‘ میں چلے جائیں، جس کے بارے مٰیں آج اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں۔

جی ہاں! دنیا میں ایک ایسا منفرد ہوٹل موجود ہے جہاں آپ بیک وقت دو ملکوں میں موجود ہوتے ہوئے سو سکتے ہیں۔

اس خواہش کو پورا کر نے کے لئے آپ کو فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد ی علاقے لاکیور میں قائم ہوٹل اربیز ( Hotel Arbez Franco-Suisse) پر جانا ہوگا۔

یہ ہوٹل ایک ایسی منفرد جگہ پر قائم ہے جس کے اندر سے ہی فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدیں گزرتی ہیں اسی وجہ سے یہ دنیا کا واحد ہوٹل ہے جو ایک ساتھ دو ممالک میں واقع ہے۔

Advertisement

اس ہوٹل کے منفرد مقام کی وجہ 1862 میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والا ایک نیا سرحدی معاہدہ ہے جسے Treaty of Dappesکہا جاتا ہے، اس معاہدے میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے سرحدی علاقے کی قریبی سڑک کا مکمل کنٹرول فرانس کو دینے کے لیے ایک چھوٹے سے علاقے کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

معاہدے میں یہ بھی طے ہوا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدی علاقے پر قائم عمارتیں اپنے مقام پر ہی موجود رہیں گی۔

ایسی صورتحال میں ایک مقامی کاروباری شخص نے سرحدی علاقے سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ایک دکان اور بار کھولا جسے 1921 میں ایک مکمل ہوٹل اربیز میں تبدیل کردیا گیا۔

Advertisement

دونوں ملکوں کی سرحد پر ہوٹل قائم کرنے کی وجہ سے اس ہوٹل کا آدھا حصہ فرانس اور آدھا سوئٹزرلینڈ میں ہے، سیاح ایک ہوٹل میں قیام کرتے ہوئے بیک وقت دو ملکوں میں موجود ہوتے ہیں۔

اس ہوٹل کے کچھ کمرے ایسے ہیں کہ اس کا آدھا حصہ فرانس اور آدھا سوئٹزر لینڈ میں ہے اسی وجہ سے اگر مہمان ان کمروں میں سوئے تو ان کا سر سوئٹزرلینڈ اور ٹانگے فرانس میں ہوتی ہیں۔

دو ملکوں کی سرحد پر قائم ہونے کی وجہ سے اس ہوٹل میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں کی کرنسی قابل قبول ہے جبکہ ہوٹل کے دونوں ملکوں کے لیے الگ ، الگ فون نمبرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل کے کمروں میں بستر کی چادروں اور پردوں کا رنگ سفید ہی کیوں ہوتا ہے؟ اس کے پیچھے چھپا راز جانیں

اس کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں جگہ ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔

آپ یہ جان کر بھی حیران ہوں گے کہ اس ہوٹل کے فرانسیسی حصے میں فرانسیسی کھانے جبکہ سوئٹزرلینڈ والے حصے میں سوئس کھانے ہی مہمانوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

اس ہوٹل میں دونوں ملکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے فرانسیسی اور سوئس جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مہمانوں کو اندازہ ہوسکے کہ وہ ہوٹل میں رہتے ہوئے کس ملک میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں کتنی بار اسکواٹس کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا؟
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر