Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا

نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا

یہ حیران کن خبر نائجیریا سے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے ٹماٹر پیوری کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور سوشل کا میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اس پروڈکٹ پر ایک منفی تحریر لکھ دی ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام فالووز کو بھی اس پروڈکٹ کے بارے میں اپنی رائے دینے کو کہا۔ جس پر اسے سات قید کی سزا کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کیوما اوکولی جو کہ لاگوس میں ایک کاروبار کی مالک ہیں نے نائجیریا کے ایک معروف برانڈ  ایرسکو فوڈز کے ٹماٹو مکس پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ایک کھلے ہوئے ڈبے کی تصویر پوسٹ کی بلکہ یہ بھی لکھا کہ اس کا ذائقہ بہت زیادہ میٹھا ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 18,000 فیس بک فالوورز کو بھی اپنی رائے دینے کو کہا۔

تاہم ٹماٹر پیوری کمپنی کی مالک کی بہن نے انہیں آن لائن ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی مصنوعات کی ساکھ کو خراب نہیں کریں اس طرح کا آن لائن ردعمل دینا بند کریں، اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے، تو اسے سوشل میڈیا پر لانے یا کسٹمر سروس کو کال کرنے کے بجائے دوسری کوئی مصنوعات استعمال کریں۔

تاہم  محترمہ اوکولی نے جواب میں کہا کہ مجھ پر انگلی اٹھانے سے بہتر ہے کہ اپنے بھائی کو مشورہ دیں کہ وہ اپنی مصنوعات کے بارے لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ میں نے پہلی بار اسے استعمال کیا تھا اور یہ صرف چینی ہے۔

Advertisement

اس گفتگو کے بعد عوامی ردعمل نے لاگوس میں مقیم ایرسکو فوڈز کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور جس کے بعد کمپنی نے اس خاتوں کی خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے اوکولی کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے، اور یہ الزام لگایا کہ ان کے بیانات نے کمپنی کے کاروباری ساکھ اور فروخت کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔

اس کیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کے بارے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔  اگر متحرمہ اوکولی پر الزام ثابت ہوتا ہے اور قصوروار ٹہرائی جاتی ہیں تو انہیں سات سال تک قید کی سزا  ہوسکتی ہے۔  یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو نائیجیریا میں صارفین کے تاثرات یا ردعمل کا قانونی طور پر انتظام کرنے کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

واضح رہے کہ کاروباری خاتون، جو اس وقت اپنے چوتھے بچے کے ساتھ حاملہ ہے، کو نائجیریا کی قومی پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے ستمبر میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ چرچ میں موجود تھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر