
ماں کو 14 سالہ بیٹے کیلئے 23 نمبر سائز کے جوتے کی تلاش؟
ریاست مشی گن میں مقیم ایک خاتون کو اپنے چودہ سالہ بیٹے کے لئے 23 نمبر سائز کے جوتے کی تلاش ہے۔
ربیکا کلبرن نامی ان خاتون کے بیٹے ایرک کلبرن کی عمر محض 14 برس ہے لیکن اسی عمر میں ان کا قد 6 فٹ 10 انچ تک جا پہنچا ہے۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے والدہ کا کہنا ہےکہ میرے بیٹے کو جسمانی طور پر کوئی بیماری نہیں ہے، جب اس کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس بچے کے پاؤں کا سائز عام بچوں کی طرح نہیں ہے، ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ انہوں نے کبھی کسی نوزائیدہ کے اتنے بڑے پاؤں نہیں دیکھے۔
ربیکا کلبرن کے مطابق ان کے بیٹے کے جوتے کا سائز بہت مشکل سے ملتا ہے اور اپنے سائز کے جوتے نہ پہننے کی وجہ سے انہیں پاؤں کی انگلیوں اور انگوٹھوں میں درد رہتا ہے۔
تاہم بچے کی والدہ نے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ روز قبل ایرک کے سائز کے جوتے ڈھونڈنے کے لیے ‘گو فنڈ پیج’ بنایا جس پر اب تک 19 ہزار سے زائد ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔
والدہ کے مطابق ان سے جوتے بنانے والی معروف کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے، کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ایرک کے سائز کے جوتے بنائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے پاؤں کے سائز کے لیے انہوں نے ایرک کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کو بھی بھیجا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News