Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوچنگ سے متعلق سب افواہیں ہیں، مصباح الحق

Now Reading:

کوچنگ سے متعلق سب افواہیں ہیں، مصباح الحق
Misbah ul Haq Media Talk

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فٹنس کیمپ کے کمانڈنٹ مصباح الحق نے کہا کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوچنگ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، تمام تر توجہ کیمپ پر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صوبائی ایسوسی ایشنز میں تمام لڑکے اپنی ماضی کی پرفامنس پر سلیکٹ ہوں گے۔

مصباح الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش کی ہے سینٹرل کنٹریکٹ والے لڑکوں کو چانس دیں، محمد حسنین ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا اولین مقصد ہے،قومی کپتان کیلئے تینوں فارمیٹ پر ایک بھی ہوسکتا ہے،الگ الگ کپتان بھی ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

مصباح الحق کپتان نے یہ بھی کہا کہ میرے اکیلے کی رائے اہمیت نہیں رکھتی فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے جو بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل ہوا اس کو کپتان بنایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے مزید کہا کہ  میں نے لیول ٹو پرکوچنگ کورس کررکھا ہے،کوچنگ کیلئے جب بھی درخواست دوں گا، کرکٹ کمیٹی سے الگ ہوجاؤں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فٹنس کیلئے معیار سے ہم سب واقف ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اگلے سیزن میں کھلاڑی اچھی تیاری سے جائیں ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے، فٹنس ٹیسٹ دو گروپس میں لیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر