Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز معطل

Now Reading:

یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز معطل
ICC UAE

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت 3 کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کر کے معطل کر دیا۔

تفصیلات کے  مطابق بد عنوانی کے خلاف  آئی سی سی کا اینٹی کرپش یونٹ ان ایکشن، آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت یو  اے ای ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز پر فردجرم عائد کرکے معطل کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن قوانین کے تحت  محمد نوید،  بلے باز شیمن انور بٹ اور فاسٹ بولر قدیر خان پر مشترکہ طور پر 13 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کپتان  محمد نوید  اور شیمن انورپر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور اس سال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کے الزامات ہیں ۔

 فاسٹ بولر قدیر خان کو زمبابوے اور نیدرلینڈکیخلاف سیریز میں کرپٹ سرگیوں کیلئے روابط سے آئی سی سی کو آگاہ نہ کرنے اور مہر چیاکر نامی کرکٹر کو ٹیم کے حوالے سے معلومات دینے پر چارج کیا گیا ہے ۔

Advertisement

مہر چیاکر متحدہ عرب امارات کے مقامی کرکٹر ہیں اور انہوں نے اجمان میں ایک ٹورنامنٹ بھی کھیلا تھا ۔ ان پربھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کردی گئی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد نوید، قدیر احمد خان اور شیمن انور بٹ دو روز بعد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کیلئے یو اے ای کے عبوری اسکواڈ میں شامل تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر