
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بالنگ کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پہ ڈھیر ہوگئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا جب صرف 3 کے مجموعی اسکور پر ہی بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے۔
تمیم اقبال 3 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ سیف حسن بغیر کوئی رن شاہین شاہ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد چوتھی وکٹ کے لیےکپتان مومن الحق اور نجم الحسن شنتو میں 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 62 کے مجموعی اسکور پر کپتان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
نجم الحسن شنتو بھی 95 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ محمد متھن نے 63 رنز بنائے۔ان کے علاوہ لٹن داس 33،محموداللہ 25،تیج الاسلام 24، روبیل حسین 1 جبکہ ابو جید بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4،محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News