انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1.0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
انگلینڈ 219 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 107 رنز کی برتری حاصل
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش کپتان جو روٹ 42 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، سبلی کو 36 رنز پر یاسر شاہ نے پویلین روانہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولرنسیم شاہ، شاہین آفریدی اورمحمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے نوجوان اولی پوپ (62 ) کے علاوہ کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکا۔ان کے علاوہ جوس بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔
روری برنز 4،ڈوم سبلی 8 اور جو روٹ 14 رنز بناسکے جبکہ بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔کرس ووکس 19،جوفرا آرچر16،ڈومینک بیس ایک اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جبکہ شاداب خان اور محمد عباس نے 2،2 اور نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News