Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انضمام الحق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان بلے بازوں کی جلد بازی پر برس پڑے

Now Reading:

انضمام الحق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان بلے بازوں کی جلد بازی پر برس پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان بلے بازوں کی  جلد بازی  پر برس پڑے اور کہا کہ مشکل کنڈیشنز کی پرواہ کیے بغیر آتے ہی جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوانے والوں کو محمد حفیظ کی بیٹنگ سے سبق سیکھنا چاہیے۔

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں حیدر علی و عبداللہ شفیق نے آتے ہی چھا جانے کی حکمت عملی اپنائی اور کریز پر سیٹ ہونے کے بجائے وکٹیں گنواکر چلتے بنے، اس سے نئے آنے والے بیٹسمین بھی دباؤ کا شکار ہوئے اس رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ آپ کیریئر کا دوسرا یا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، کنڈیشنز بھی آپ کیلیے نئی ہیں، آتے ہی اسٹروک کھیل کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تھوڑا وقت تو لیں، ماحول کو سمجھ کر پھر شاٹس بھی کھیلیں، محمد حفیظ نے بھی پہلے میچ میں غلطی کی تھی تاہم دوسرے میں ابتدائی 8، 10 گیندوں پر 2 رنز بنائے پھر99 کی جارحانہ اننگز کھیلی، جونیئرز کو ان سے ہی کچھ سبق سیکھ لینا چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پچ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، سب کو معلوم ہے کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پچز پر بانس ہوتا اور ابتدا میں سنبھل کر کھیلنا پڑتا ہے، عبداللہ شفیق نے کراس بیٹ اسٹروک کیوں کھیلا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر