Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اظہر علی 31 اور فواد عالم 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان بابر اعظم 30 ، عمران بٹ  12 اور عابد علی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجے نے 2 اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بالنگ کی بدولت 245 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام 74 ، ریسی وینڈر ڈسن 64 اور ٹمبا باووما 40 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ڈین ایلگر 29، جارج لنڈے 11 اور فاف ڈوپلیسی 10 رنز بناسکے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا تھا۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹینٹ نعمان علی نے 5 ، یاسر  شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا جو ابتدائی سیشن میں بظاہر درست ثابت ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز اسکور کر رکھے تھے۔تاہم کھانے کے وقفے کے بعد سے پاکستانی بالرز چھائے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 58 اور جارج لنڈے 35 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ان کے علاوہ فاف ڈوپلیسی 23،کگیسو ربادا 21 ،ٹمبا باوومااور ریسی وینڈر ڈسن 17،17 ، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اورایڈن مارک رام 13 رنز بناسکے تھے۔

اینرچ نورٹجے اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے  تھے جبکہ   ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں تھیں۔

شاہین شاہ آفریدی  بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے  تھے جبکہ  حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

فواد عالم کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر