
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ملتانز سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں رلی روسو اور خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی کے سبب 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 بنائے۔رلی روسو 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
It's less than what they had threatened, but @MultanSultans end up with a formidable total. Will it be enough to hold back Babar Azam and friends?#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvKK pic.twitter.com/KiVheCLQLZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 10, 2021
ان کے علاوہ صہیب مقصود 31 اور کپتان محمد رضوان 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے 2 جبکہ وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News