Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

رائٹ آرم فاسٹ بالر ڈوین اولیور کی  ٹیم میں واپسی  ہوئی ہے۔انہوں نے آخری بار 2019 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ  میچ کھیلا تھا۔

دو نئے کھلاڑیوں گلینٹن اسٹورمین اور پرینیلن سبراین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا  ہے، جبکہ سسندا مگالا اور ریان رکیلٹن  کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ پوری ٹیم اسی اسکواڈ پر مشتمل ہے  جس نے جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا اور سیریز میں 0-2 سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1468136757610926082

مستقل بنیادوں پر کپتانی سنبھالنے کے بعد یہ ڈین ایلگر کی پہلی ہوم سیریز ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز سنچورین میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے ہوگا ۔دیگر  دو ٹیسٹ میچز  جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔

 دونوں ٹیمیں 19 سے 23 جنوری تک پارل اور کیپ ٹاؤن میں تین ون ڈے میچز میں بھی مدمقابل ہوں گی۔

:ٹیسٹ اسکواڈ

ڈین ایلگر(کپتان) ، ٹمبا باووما(نائب کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، کگیسو ربادا، سارل ایروی، بیورن ہینڈرکس، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، لنگی نگیدی، ایڈن مارکرام، ویان ملڈر، اینرچ نورکیا، کیگان پیٹرسن، ریسی وینڈر ڈسن، کائل ویرین، مارکو جینسن، گلینٹن اسٹرمین، پرینلن سبراین، سسندا مگالا ، ریان رکیلٹن   ، ڈوین اولیور

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر