
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیگ میچز میں کم از کم ٹکٹ250 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 3 ہزار روپے کا ہو گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس پانچ سو روپے، ایک ہزار روپے اور دو ہزار روپے میں بھی دستیاب ہوں گے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے ٹکٹس کی قیمت بھی لیگ میچز کے ٹکٹس جتنی ہی ہوگی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں ٹکٹ 15 سو روپے سے لے کر 4 ہزار روپے تک کا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا باقائدہ آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے میچ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News