Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے اس ميں نئے ہدف ہيں، محمد رضوان

Now Reading:

جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے اس ميں نئے ہدف ہيں، محمد رضوان

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے اس ميں نئے ہدف ہیں۔

پی ایس ایل 7  میں ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کا لاہور میں ورچوئل ويڈيو کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سيريز کے پلان بناتے ہيں، جب ٹيم ميں نہيں ہوتے تب بھي پلان بناتے ہيں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے اور اس ميں نئے ہدف ہيں۔ دنيا ميں ايوارڈ ملنے پرزيادہ خوشي ہے کیونکہ اس ميں پاکستان کا نام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر قرار

Advertisement

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہرکپتان ٹيم کامبی نيشن ديکھ کر ٹيم بناتا ہے، ماضی ميں موقع نہيں ملتا تھا پر اب اللہ نےموقع ديا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع کرنا دفاعی سوچ ہے، يہ ايونٹ نيا ہے، اس لیے پراني بات نہيں سوچتا۔ ٹيم کومتحد کرنا اصل کام ہے کیونکہ اس کے بعد آسان ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پي ايس ايل کا باؤلنگ معيار بہت اچھا ہے اور ہمارے ملک کے ايمرجنگ باؤلر بھي بہت اچھے ہيں۔ ورلڈ کپ ميں وکٹيں سلوتھی جس کی وجہ سے پاور پلے ميں کم رنز بن رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی سال 2021 کی کارکردگی پر ایک نظر

Advertisement

رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کی کنڈيشن ديکھ کربيٹنگ کرتے ہيں، بابر کی کمزورياں مجھے معلوم ہےاور اسے بھی ميرا ويک پوائنٹ پتا ہے۔

ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلان ہم بناتے ہيں ليکن اس ميں باؤلرز اور فيلڈرز کا ساتھ دينا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھروالوں کوبہت سی چيزوں کاعلم نہيں ہے، صبراور ہمت کا صلہ اللہ نےکاميابی کي صورت ميں ديا۔ ميں نےبرے وقت ميں کبھی کسي کے ليے بر انہيں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Advertisement

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے جبکہ انہیں گذشتہ سال 1326 رنز بناکر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر