Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رضوان سال کے بہترین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار

Now Reading:

رضوان سال کے بہترین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار
پاکستان

پاکستان

آئی سی سی نے قومی بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا ہے۔

محمد رضوان نے سال 2021 میں کل 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز اسکور کیے تھے جس میں ان کی ایک سنچری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کیلنڈر ایئر 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار

Advertisement

واضح رہے کہ محمد رضوان نے گذشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ انہوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ناقابل شکست 79 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

دوسری جانب عمان کے ذیشان مقصود کو مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ کو ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی سال 2021 کی کارکردگی پر ایک نظر

جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے

Advertisement

بعد ازاں لاہور میں ورچوئل ويڈيو کانفرنس کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ  جو ہوگيا وہ گزر گيا يہ نيا سال ہے اس ميں نئے ہدف ہیں ،  دنيا ميں ايوارڈ ملنے پرزيادہ خوشي ہے کیونکہ اس ميں پاکستان کا نام شامل ہے ، ہر سيريز کے پلان بناتے ہيں، جب ٹيم ميں نہيں ہوتے تب بھي پلان بناتے ہيں۔

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہرکپتان ٹيم کامبی نيشن ديکھ کر ٹيم بناتا ہے، ماضی ميں موقع نہيں ملتا تھا پر اب اللہ نےموقع ديا ہے ، دفاع کرنا دفاعی سوچ ہے، يہ ايونٹ نيا ہے، اس لیے پراني بات نہيں سوچتا۔ ٹيم کومتحد کرنا اصل کام ہے کیونکہ اس کے بعد آسان ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پي ايس ايل کا باؤلنگ معيار بہت اچھا ہے اور ہمارے ملک کے ايمرجنگ باؤلر بھي بہت اچھے ہيں۔ ورلڈ کپ ميں وکٹيں سلوتھی جس کی وجہ سے پاور پلے ميں کم رنز بن رہے تھے ، پچ کی کنڈيشن ديکھ کربيٹنگ کرتے ہيں، بابر کی کمزورياں مجھے معلوم ہےاور اسے بھی ميرا ويک پوائنٹ پتا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ پلان ہم بناتے ہيں ليکن اس ميں بولرز اور فيلڈرز کا ساتھ دينا بہت ضروری ہے،  گھروالوں کوبہت سی چيزوں کاعلم نہيں ہے، صبراور ہمت کا صلہ اللہ نےکاميابی کي صورت ميں ديا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ کا کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر