
قومی ٹیسٹ بلے باز اظہر علی پاکستان کے ٹاپ 5 ٹیسٹ بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔
لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی جب بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 44 رنز درکار تھے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1506553478130417664
انہوں نے کھانے کے وقفے کے بعد یہ سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے 7 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے وہ پانچویں بلے باز گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، اظہر علی
اظہر علی سے قبل پاکستان کے صرف 4 بلے باز ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز بناسکے ہیں۔ یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف کے علاوہ کوئی بلے باز 7 ہزار رنز نہیں بناسکا ہے۔
پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 213 اننگز میں 10099، جاوید میانداد نے 189 اننگز میں 8832، انضمام الحق نے 198 اننگز میں 8829 اور محمد یوسف نے 156 اننگز میں 7530 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: میچ سے ایک روز قبل فواد عالم کا اظہر علی سے ناراضگی کا اظہار
واضح رہے کہ اظہر علی ،حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان کے ہمراہ پاکستان کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے بلے بازوں میں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News