Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک کا اوئن مورگن کو زبردست خراج تحسین

Now Reading:

شعیب ملک کا اوئن مورگن کو زبردست خراج تحسین
شعیب ملک کا اوئن مورگن کو زبردست خراج تحسین

شعیب ملک کا اوئن مورگن کو زبردست خراج تحسین

پاکستان کھلاڑی شعیب ملک نے انگلینڈ کے سابق کپتان اوئن مورگن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان اوئن مورگن کو زبردست تحسین پیش کیا ہے۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1542084926324871168

ان کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سچ کہوں تو اوئن مورگن نے 2015 کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا چہرہ میرے لیے بدل دیا ہے‘۔

شعیب ملک کا اوئن مورگن سے متعلق کہنا تھا کہ میری رائے میں اسی کو ہم ایک حقیقی گیم چینجر کہتے ہیں جبکہ انہوں نے اوئن مورگن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بہت غور و خوض کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کیریئر کے سب سے بہترین اور فائدہ مند باب کے بعد یہ فیصلہ لینا آسان نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہی صحیح وقت ہے فیصلہ کرنے کا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ذاتی طور پر اور انگلینڈ کی وائٹ بال سائیڈز جس کو میں نے اس مقام تک پہنچایا، دونوں کے لیے یہی بہتر رہے گا کہ میں ریٹائر ہوجاؤں۔

خیال رہے کہ اوئن مورگن کی کپتانی میں انگلش ٹیم نے 2019 کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا جبکہ ان کی قیادت میں ہی انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم پر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ پر جیسن رائے افسردہ

اوئن مورگن کا شمار انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں ہوتا ہے جبکہ وہ انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

اوئن مورگن نے ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 ون ڈے میچز کھیلے جس میں 76 میچز میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے انگلینڈ کے لئے 16 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 700 رنز بنائے ہیں۔

مایہ ناز بلے باز 115 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2458 رنز بناچکے ہیں جس میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں سال 35 سالہ بیٹر کو پرفامنس اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ساتھ حالیہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں مورگن صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Advertisement

اس تمام صورت حال کے بعد انہوں نے خود ہی تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ اس کارکردگی نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر