Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی ٹکٹ پر شائقین کا ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا انکشاف

Now Reading:

جعلی ٹکٹ پر شائقین کا ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا انکشاف
جعلی ٹکٹ ہر شائقین کا ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا انکشاف

جعلی ٹکٹ ہر شائقین کا ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا انکشاف

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ جعلی ٹکٹس پر اسٹیڈیم پہنچ گئے جبکہ انتظامیہ اور دیگر ادارے جعلی ٹکٹوں کی فروخت روکنے میں ناکام رہی۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی ٹکٹیں رکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ رش کے وقت داخل ہوں جس میں ٹکٹس مافیا کامیاب بھی رہا کیونکہ جیسے ہی رش بڑھا تو انتظامیہ نے اسکیننگ بند کردی جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں جعلی ٹکٹس رکھنے والے افراد بھی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

بعد ازاں جب اصل ٹکٹوں والے اسٹیڈیم پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد تو دھکم پیل کے بعد واپس اپنے گھروں کو بھی روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب تیسرے ون ڈے میں ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر رہا اور مافیا کھلے عام شائقین کرکٹ کو لوٹتا رہا جس کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دی۔

واضح رہے کہ 14 سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کردیا۔

Advertisement

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 120 رنز کے بڑے مارجن سے کالی آندھی کو چت کیا اور تیسرے میچ میں پاکستان نے 53 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

Advertisement

سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز امام الحق کے نام رہا جنہوں نے لگاتار تینوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، پہلے میچ میں 65، دوسرے میں 72 اور تیسرے میں 62 رنز کے ساتھ سیریز میں نمایاں رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر